Auto Ad Code

Monday, February 13, 2023

Attock - Seven Sisters Tunnels

Attock - اٹک - کالا چٹا پہاڑ کی سات سرنگوں سے گزرتی ریل

Seven Sister Tunnels - سات سرنگوں کی داستان


یہ سات 7 سرنگیں ماڑی کنجور ریلوے اسٹیشن اور جھلار ریلوے اسٹیشن کے درمیان واقع ہیں . ان اسٹیشنوں کے درمیان کالا چٹا پہاڑی سلسلہ ہے یہ سات 7 سرنگیں اسی پہاڑی سلسلے کے پہاڑوں و کاٹ کر بنائی گئی ہیں. سرنگیں 5 کلو میٹر کے درمیانی فاصلے پر پھیلی ہوئی ہیں جس میں سرنگوں کی مجموعی لمبائی 9046 فٹ یا تقریباً 3 کلو میٹر ہے

یہ بات کافی مشہور ہے کہ ان سرنگوں کا تذکرہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں موجود ہے لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں

ان سرنگوں کی تعمیر کا آغاز 1896 میں ہوا اور یہ 1898میں مکمل ہوئیں. تیسری اور ساتویں سرنگ میں سے پانی کے قدرتی چشمے نکلتے ہیں جنکا پانی کنارے کے ساتھ بہتا ہوا باہر کی جانب آتا ہے پھر ریل کی پٹڑی کے ساتھ بنی ہوئی نالی میں داخل ہو کر نیچے ڈھلوان کی جانب جا نکلتا ہے

سات میں سے چھ سرنگیں سیدھی ہیں لیکن ایک سرنگ میں موڑ ( خم ) موجود ہے . جب ریلوے کے مزدور سرنگ کے اندر مرمت کا کام انجام دیتے ہیں تو وہ سورج کی روشنی کو بڑے بڑے آئینوں کے ذریعے منعکس کرکے سرنگ کے اندر پھینکتے ہیں جس سے اندرونی ماحول روشن ہو جاتا ہے

ان سات سرنگوں کو کوئی سات سہیلیوں کے نام سے جانتا ہے تو کوئی سات بہنوں کے نام سے لیکن انٹرنیٹ ان سرنگوں کےلئے زیادہ مشہور اصطلاح سیون سسٹر ٹنلز یا سیون سسٹرز ٹنلز ہے

پچھلے کچھ سالوں سے ان سرنگوں پے لکھا ہوا ایک آرٹیکل " سات سرنگوں کی داستان " بہت مشہور ہوا ہے جسے ساجد علی اکبر صاحب نے تحریر کیا ہے
اس پوسٹ کا بیشتر حصہ بھی ساجد علی اکبر صاحب کی تحریر " سات سرنگوں کی داستان " سے ہی لیا گیا ہے

attock , pakistan railways , pak rail , seven sisters tunnels , seven sister tunnels , seven sisters tunnel , jhalar , mari kanjoor
اٹک , سات سرنگوں کی داستان

#SevenSistersTunnels #Attock #Jhalar #PakRail #PakistanRailways
#اٹک #جھلار




attock, pakistan railways, pak rail, seven sisters tunnels, seven sister tunnels, seven sisters tunnel, jhalar, mari kanjoor, اٹک, سات سرنگوں کی داستان,