Pakistan 's first ever rain harvesting system at Government level has been started in Attock under the supervision of DC Attock Rao Atif Raza
اٹک میں زیرِ زمین پانی کی تیزی سے کم ہوتی سطح کو بلند کرنے کے لیے رین ہارویسٹنگ سسٹم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا. ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پاکستان کا پہلا منصوبہ ہے جو فلحال اٹک کے علاوہ کسی اور ضلع میں موجود نہیں. انہوں نے بتایا کہ فی الحال ضلع بھر کے 1200 سے زائد سرکاری سکولوں میں اس سسٹم کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے. منصوبے کے تحت سکول کی چھتوں پر جمع ہونے والے بارش کے پانی کو پائپ کے ذریعے زمین میں نصب پلاسٹک کی ٹینکی میں منتقل کیا جاتا ہے. ان ٹینکیوں میں پہلے سے سینکڑوں چھوٹے سوراخ کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے پانی آہستہ آہستہ زمین میں جذب ہو جاتا ہے اور یوں زیرِ زمین آبی ذخائر میں اضافہ ہوتا ہے. ڈپٹی کمشنر اٹک نے مزید بتایا کہ اٹک میں سالانہ 300 سے 400 ملی میٹر تک بارش ہوتی ہے مگر شہروں میں پختہ گلیاں اور سڑکیں ہونے کے باعث بارش کا پانی زیر زمین جذب ہونے کی بجائے بہہ کر ندی نالوں کی نذر ہو جاتا ہے. لیکن رین ہارویسٹنگ منصوبے کے تحت اب یہ پانی زمین میں جذب ہو کر آبی ذخائر کی بحالی میں مدد فراہم کرے گا، جس سے زیرِ زمین پانی کی سطح میں بہتری آئے گی. ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سکولوں میں یہ منصوبہ کامیابی سے ہمکنار رہا ہے، جس کے بعد اسے دیگر سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر تک توسیع دی جائے گی. ان کے مطابق تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کے لیے اس نظام کو لازمی قرار دیا جائے گا اور ان کے نقشہ جات کی منظوری بھی اسی نظام کی موجودگی سے مشروط کی جائے گی
attock , rain harvesting system , atif rao , dc attock , rao atif raza , barish , barish ka pani
رین ہارویسٹنگ سسٹم , اٹک , بارش
#Attock #RainHarvestingSystem #Pakistan #Rain #Barish
#اٹک
#بارش
#رین_ہارویسٹنگ_سسٹم
#پاکستان
