Muslim Bus Service - Awan Bus Service - Peshawar to Sargodha - Sargodha to Peshawar
ستر ، اسی اور نوے ( شاید اس سے پہلے بھی ) کی دہائی میں سرگودھا سے پشاور براستہ اٹک یہ دو بس سروس چلتی تھیں اور انکی بسیں یہ تصویر والی بیڈفورڈ ہوتی تھیں . سفید بونٹ والی اعوان بس اور نیلے بونٹ والی مسلم بس . اعوان بس سروس تو کافی پہلے ختم ہو گئی تھی اور مسلم بس سروس والے آہستہ آہستہ منی بس ( مزدا بس ) پے شفٹ ہو گئے . پتا نہیں آجکل اس روٹ پے مسلم ہے یا نہیں کیونکہ موٹروے اور سی پیک کے بعد کافی روٹ ختم ہو گئے ورنہ ایک دور میں پشاور سے اٹک اور اٹک سے پشاور لوگوں کا پہلا انتخاب مسلم اور اعوان بس ہی تھے . خصوصی طور پے انکا ٹائم پے چلنا اور پہنچنا ( بغیر سواری کی تعداد کی پرواہ کے ) اور عید وغیرہ پے بھی موجود ہونا لوگوں میں کافی مقبول تھا
Sargodha to Peshawar via Attock
Peshawar to Sargodha via Attock
Muslim Bus Service
Awan Bus Service
Pakistani Old Buses
Pakistani Bus Art
