مورخہ 15 مئی 2025 بروز جمعرات کو ضلع اٹک تحصیل فتح جنگ علاقہ ملال میں بیل دوڑ مقابلے ہوئے . پوٹھوہار ( خصوصاً اٹک ) کے لوگوں کے لیے یہ کوئی نئی بات نہیں لیکن اس بیل دوڑ کی خاص بات یہ تھی کہ اسے انٹرنیشنل میڈیا اور اداروں کی طرف سے کوریج ملی جن میں الجزیرہ ، گلف نیوز ، ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ ، چائنہ ڈیلی ، عرب نیوز، ڈیلی گزٹ ، ایم ایس این ( مائیکروسافٹ ) اور بیجنگ ٹائمز وغیرہ شامل ہیں . نیچے ان تمام میڈیا اداروں کے اٹک ملال بیل دوڑ کے آرٹیکلز کا لنک دیا گیا ہے . یقینی طور پے یہ اہلیان اٹک ، بیل دوڑ میں شریک لوگوں اور منتظمین کے لیے فخر کا مقام ہے












