Auto Ad Code

Wednesday, February 28, 2024

Dheri lagal dam ka rasta - Attock

جب بھی ڈھیری لگال ڈیم کی کوئی پوسٹ لگائی تو کافی لوگ ڈیم پہنچنے کا راستہ پوچھتے ہیں. یہ پوسٹ انہی لوگوں کے لیے ہے جس میں ہم تفصیل سے اٹک بس اسٹینڈ یعنی لاری اڈے سے ڈیم کا راستہ بھی بتائیں گے اور گوگل میپس پے نقشہ بھی دکھائیں گے

١. لاری اڈے سے جنوب کی طرف فتح جنگ روڈ پے فتح جنگ ( ہرو ، بریار ، ڈھوک فتح ) کی طرف سفر شروع کریں
٢. تقریباً 700 میٹر بعدسیشن چوک ( پاسپورٹ آفس و سی این جی پمپ ) سے دائیں طرف مڑ جائیں
٣. سامنے پہلے ہی چوک ( بسال چوک ) سے بائیں طرف فتح جنگ ( ڈھوک فتح ، ہرو، بریار ) کی طرف مڑ جائیں اور سیدھا تقریباً 6 کلو میٹر بریار چوک تک سفر کریں جس دوران آپ ڈھوک فتح ، اٹک ٹیکنیکل کالج اور ہرو پل سے گزریں گے
٤. بریار چوک سے دائیں ہاتھ پے مڑ جائیں اور تقریباً 1 کلومیٹر تک آگے جائیں
٥. دائیں ہاتھ پے ماڑی کنجور ریلوے اسٹیشن کی طرف مڑ جائیں . تقریباً 1 کلو میٹر بعد ریلوے اسٹیشن آئے گا . دونوں طرف خوبصورت کھیت ہیں
٦. اسٹیشن ، ریلوے پھاٹک کو کراس کریں تو نندنا پے بنا پل آئے گا . پل سے نیچے جانے کا راستہ بھی ہے اور آس پاس نظارہ بھی خوب ہے . کچھ وقت یہاں بھی گزارا جا سکتا ہے
٧. پل پار کرنے کے بعد تقریباً 2 کلو میٹر بعد بائیں طرف مڑیں پھر تقریباً 1 کلو میٹر بعد دائیں طرف مڑیں . آپ اس وقت گاؤں میں داخل ہو چکے ہیں
٨. کسی سے ڈیم کا راستہ پوچھ لیں یا تقریباً آدھے کلو میٹر بعد بائیں طرف مڑیں
٩. یہ تنگ راستہ آپ کو سیدھا ڈیم تک لے کے جائے گا
١٠. اٹک بس اسٹیشن یعنی لاری اڈے سے مجموعی طور پے تقریباً 16 کلو میٹر راستہ بنتا ہے

ڈھیری لگال ڈیم کے کوآرڈینیٹ یہ ہیں
33.69432158387824, 72.3223211500894

اور گوگل میپس پے راستے کا لنک یہ بنتا ہے

dheri lagal, dheri lagal dam, dheri lagal dam rasta, attock, shakardara dam, ڈھیری لگال, ڈھیری لگال ڈیم, اٹک, ڈھیری لگال ڈیم کا راستہ, شکردرہ ڈیم



dheri lagal , dheri lagal dam , dheri lagal dam rasta , way to dheri lagal dam , attock
ڈھیری لگال , ڈھیری لگال ڈیم , اٹک , ڈھیری لگال ڈیم کا راستہ , شکردرہ ڈیم

#Attock #DheriLagal #DheriLagalDam #Dheri_Lagal #Dheri_Lagal_Dam #ShakardaraDam #Shakardara_Dam
#ڈھیری_لگال
#ڈھیری_لگال_ڈیم
#اٹک
#شکردرہ_ڈیم